اب سنیں
آوازریڈیوپرخبریں
حسنین جمال
دیوالی خوشی کا تہوار ہے، محبت، بھائی چارے اور امن کا تہوار ہے۔ اس سے پہلے کہ اس کی تفصیل میں جائیں، آل احمد سرور کا ایک شعر دیکھتے ہیں۔
یہ بام و در یہ چراغاں یہ قمقموں کی قطار
سپاہ نور سیاہی سے برسرِ پیکار
دیوالی بنیادی طور پر ہر برائی سے اچھائی کی جیت کا تہوار سمجھا جاتا ہے۔ رامائن کے مطابق رام چندر جی کے چودہ سالہ بن باس کے بعد ان کی واپسی اس تہوار کی بنیادی وجہ بنی۔ اس خوشی کے موقع پر گھروں میں حتی الامکان صفائی ستھرائی کی جاتی ہے۔ رنگ وروغن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سجاوٹ ہوتی ہے۔ پکوان ب ...read more