اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کے خط کا جواب تحریر کردیا ہے جس میں انہوں نے صدر کے خط کو پی ٹی آئی کی پریس ریلیز قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے خود کو لکھے گئے خط کا جواب دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے جوابی خط میں صدر مملکت کو مخاطب کرت...