نئی دہلی
محنت سے مل گیا جو سفینے کے بیچ تھا
دریائے عطر میرے پسینے کے بیچ تھا
یہ شعر پدم شری ہریکلا حجبا پر پوری طرح صادق آتا ہے جنہوں نے اپنی محنت کے پسینے کو عطر میں تبدیل کیا ہے۔ یہ وہ عطر نہیں جس کی خوشبو دھلائی سے چلی جائے بلکہ اس کی خوشبو صدیوں تک مہکے گی اور ا...