ڈاکٹر ظفر دارک قاسمی / علی گڑھ
مسلم معاشروں میں ایک عام غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ اسلام اور سائنس ایک دوسرے کے مخالف ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ اسلام علم کو نہ صرف قیمتی مانتا ہے بلکہ اس کے حصول کو عبادت قرار دیتا ہے۔
یومِ سائنس برائے امن و ترقی کے موقع پر ایک اہم سو...