آج صرف فنکار ہونا ہی کافی نہیں: مامے خان

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2025
آج صرف فنکار ہونا ہی کافی نہیں: مامے خان
آج صرف فنکار ہونا ہی کافی نہیں: مامے خان

 



 نئی دہلی: وہ ایک اتفاقی ملاقات تھی جس نے راجستھانی لوک گائیکی کے معروف فنکار مامے خان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔پی ٹی آئی کو ایک ورچوئل انٹرویو میں مامے خان نے معروف موسیقار شنکر مہادیون سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جیسلمیر کے سیٹو گاؤں سے اپنی موسیقی کے سفر پر نکلے اور آج فنکاروں کے لیے سوشل میڈیا، ڈسٹری بیوشن اور میوزک لیبلز کی اہمیت کو کیوں سمجھنا ضروری ہے۔

مامے خان نے کہا کہ جب میں نے گایا تو غلام علی صاحب میرے پاس آئے اور مجھے گلے لگا لیا- یہ لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ اس دن شنکر جی نے بھی میری آواز سنی۔ شادی کے بعد شنکر جی نے ایلا جی سے پوچھا کہ ’وہ دبلا پتلا لڑکا کون تھا جو گا رہا تھا؟‘ وہ میں تھا۔"2000 کی دہائی کے آغاز تک مامے خان انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (ICCR) کے ساتھ راجستھانی لوک موسیقی کے قومی و بین الاقوامی پروگراموں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے تھے، مگر وہ مرکزی دھارے میں زیادہ معروف نہیں تھے۔

شادی میں اس ملاقات کے بعد شنکر مہادیون نے انہیں زویا اختر کی فلم لَک بائی چانس کے لیے "باورے" گانے کی دعوت دی۔مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ ملاقات فلم کے لیے ہے۔ ہم پورے روایتی لباس- پگڑی اور دھوتی- میں گئے۔ شنکر-احسان-لائے ہمارے سامنے بیٹھے تھے، ہم نے بس گانا شروع کر دیا۔" مامے خان نے بتایا کہ انہیں اتنا مزہ آیا کہ اصل مقصد ہی بھول گئے۔ پھر اچانک لائے نے یاد دلایا کہ ’ہم نے انہیں ریکارڈنگ کے لیے بلایا ہے!‘ یوں میں نے اپنی پہلی پروفیشنل اسٹوڈیو ریکارڈنگ کی۔ یہ گانا بہت بڑا ہٹ ثابت ہوا۔ میں شنکر-احسان-لائے کا شکر گزار ہوں۔"

"باورے" کے بعد انہوں نے "آئی ایم" اور "نو ون کلڈ جیسیکا" جیسی فلموں میں گایا، لیکن اصل شہرت ان کو جے پور میں نئے سال کی تقریب میں امیت ترویدی سے ایک اور اتفاقی ملاقات کے بعد ملی۔پارٹی میں "باورے" کی لائیو پرفارمنس سننے کے بعد امیت ترویدی نے کہا:خان صاحب، ہمیں جلد ہی کچھ ساتھ کرنا چاہیے۔""پھر آیا ’چودھری‘

کوک اسٹوڈیو سیزن 2 کا مقبول گانا "چودھری" سوشل میڈیا پر انہیں راتوں رات مشہور کر گیا۔"اگرچہ یہ امیت ترویدی کی اوریجنل کمپوزیشن ہے، لیکن اس کا راگ، ردھم اور ساز سب کچھ راجستھانی لوک موسیقی میں جڑیں رکھتے ہیں۔ بول بھی- ’دال باٹی کھا لے آ کے ہمارے گاؤں‘- راجستھان کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں،

اسی سیزن میں ان کا دوسرا گانا "بدری بدریا" بھی بہت پسند کیا گیا،چودھری" کے بعد مامے خان نے اپنی مخصوص راجستھانی رنگت اور سُر سے "مرزیا"، "سون چڑیا"، "بندش بینڈٹس"، "دسوی" اور "چندو چیمپئن" جیسے فلمی و ویب پروجیکٹس میں آواز دی۔

47 سالہ گلوکار نے دھرو گھانیکر کے ساتھ "میتھو لاگے" (The Dewarists سیزن 5) میں بھی کام کیا، جس نے ان کی شناخت مزید مستحکم کی۔

مامے خان نے کہا کہ آج کے فنکاروں کے لیے صرف آرٹسٹ ہونا کافی نہیں، انہیں سوشل میڈیا، میوزک ڈسٹری بیوشن اور لیبلز کو بھی سمجھنا چاہیے۔
"آج میں گلوبل میوزک جنکشن اور وارنر میوزک انڈیا کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ کیوں؟ کیونکہ اگر پہلے میرا گانا 100 لوگوں تک پہنچتا تھا تو اب میں چاہتا ہوں یہ کم از کم 1 لاکھ تک پہنچے۔ ہمارے دور کے فنکاروں کو سمجھنا ہو گا کہ صرف آرٹسٹ ہونا کافی نہیں، علم بھی ضروری ہے۔"

حال ہی میں جیٹ سنتھسز کے گلوبل میوزک جنکشن پاورڈ ہری پریم فلمز (HPF) نے مامے خان کے ساتھ تین سالہ خصوصی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس میں میوزک، برانڈ پارٹنرشپس اور بین الاقوامی پرفارمنس شامل ہوں گی۔

"ہندوستان جیسے 1.6 ارب آبادی والے ملک میں اگر صرف ایک کروڑ لوگ بھی آپ کو پہچانیں تو یہ بہت بڑی بات ہے۔ لوگ مجھے سڑکوں، ایئرپورٹس اور ڈھابوں پر پہچان لیتے ہیں۔ کہتے ہیں ’ارے، یہ مامے خان ہیں۔‘ یہ سب موسیقی کی بدولت ہے،" انہوں نے کہ ہیںس  شراکت داری کے تحت HPF ان کے یوٹیوب اور ڈیجیٹل رائٹس کی خصوصی نگرانی کرے گا۔

جیٹ سنتھسز کے بانی و سی ای او راجن نووانی نے کہا کہ "ہمارا وژن ہے کہ بھارت کی موسیقی کو عالمی سامعین سے جوڑا جائے۔ مامے خان روایت اور جدت کا بہترین سنگم ہیں، جو اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہوئے آج کی دنیا سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔"

اس اشتراک میں ان کے دو اہم بینڈز کی مینجمنٹ بھی شامل ہے: RockNRoots Project (نو رکنی بینڈ) اور The Folk Orchestra of Rajasthan جس میں 40 سے زیادہ فنکار شامل ہیں۔