غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا حیدر کے انتقال ادبی حلقوں میں رنج و غم کی لہر
فیروز خان/ دیوبند
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا حیدر کے انتقال پر ملال کی خبر ملتے ہی ادبی حلقے مغموم ہو گئے ،ان کے انتقال پر شعرا ئ، ادباءو دانشوران نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی ادبی و انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ۔اتر پردیش اردو اکیڈمی کے سابق چیئر مین و ماہر تعلیم ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہای...