سید علی کریم (ارتضیٰ کریم)
پروفیسر، دہلی یونیورسٹی، دہلی
”اردو برادری یومِ اُردو کے عنوان“سے گزشتہ کئی برسوں سے علامہ اقبال کی تاریخِ ولادت (9 /نومبر) پر یومِ اُردو کا انعقاد کر رہی ہے۔ شاعرِ مشرق کی شاعرانہ عظمت سے انکار ممکن نہیں، وہ اُردو کے ہی نہیں عالمی ادب میں بھی اپنی فکر ا...