تحریر: ملک اصغر ہاشمی، نئی دہلی/اورنگ آباد (بہار)
نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (NTPC) میں ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے پر فائز جمیل اختر نے اپنی زندگی بہار کے پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لیے وقف کر دی ہے۔ تعلیم کے مشن سے ان کی وابستگی اس قدر گہری ہے کہ انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ ان کے ب...