سان فرانسسکو: امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی، برکلے میں زیرِ تعلیم ایک 22 سالہ بھارتی طالب علم کے لاپتہ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ساکیت سرینواسیا کیلیفورنیا میں رہ کر پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔
Consulate General of India in San Francisco is deeply concerned about the disappearance of Saketh Sreenivasaiah, an Indian post-graduate student of UC Berkeley, hailing from the State of Karnataka. The Consulate is in touch with the family and also is in contact with the…
— India in San Francisco (@CGISFO) February 14, 2026
وہ پیر، یعنی 9 فروری سے لاپتہ ہیں۔ اس کے بعد طالب علم کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔ ساکیت کے لاپتہ ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سان فرانسسکو میں واقع بھارتی قونصل خانے نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قونصل خانے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ طالب علم کی تلاش کے لیے اس کے اہلِ خانہ اور مقامی امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔