آسکر ایوارڈز کی تقریب میں غزہ میں امن اور جنگ بندی کے ساتھ آزاد فلسطین کے نعرے

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2026
 آسکر ایوارڈز کی تقریب میں غزہ میں امن اور جنگ بندی    کے ساتھ آزاد فلسطین  کے  نعرے
آسکر ایوارڈز کی تقریب میں غزہ میں امن اور جنگ بندی کے ساتھ آزاد فلسطین کے نعرے

 



لاس اینجلس : لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی اس سال کی آسکر تقریب صرف فلمی ایوارڈز تک محدود نہیں رہی بلکہ اس دوران کئی فنکاروں نے غزہ میں امن اور جنگ بندی کے لئے آواز بھی بلند کی۔ ہالی ووڈ کے اس اہم ایوارڈ سیزن کے اختتام پر متعدد اداکاروں اور فلم سازوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا-ا توار کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں سیاسی سرگرمی نمایاں رہی۔ فنکاروں اور شرکا نے ریڈ کارپٹ کو غزہ کی صورتحال کے تناظر میں فلسطینی آزادی اور جنگ بندی کے مطالبات اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا۔

خاویر باردم کا جنگ کے خلاف پیغام

 تقریب کے دوران ہسپانوی اداکار Javier Bardem نے اسٹیج پر آ کر جنگ کے خلاف آواز اٹھائی۔ انہوں نے بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کو نہ کہا جائے اور فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے “نو آ لا گویرا” یعنی جنگ کے خلاف ایک پیچ بھی لگا رکھا تھا۔ یہی نعرہ وہ تقریباً دو دہائی قبل عراق جنگ کے خلاف احتجاج کے دوران بھی استعمال کر چکے تھے

 معروف ہالی وڈ اداکار خاویر باردم نے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا ایوارڈ پیش کرنے سے قبل سٹیج پر کہا کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے اور فلسطین کو آزادی ملنی چاہیے۔انہوں نے اپنے لباس پر ایک پیچ بھی لگا رکھا تھا جس پر جنگ کے خلاف نعرہ درج تھا۔ یہی پیغام انہوں نے دو دہائی قبل عراق جنگ کے خلاف احتجاج کے دوران بھی استعمال کیا تھا۔

فنکاروں کی بڑھتی ہوئی سیاسی آواز
ہالی وڈ کے ایوارڈ سیزن کے اختتام پر سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ اداکاروں اور فنکاروں نے گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ واضح سیاسی موقف اختیار کیا ہے۔
لاطینی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ماریموتو کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیس مورالیس راکیٹو نے اسے فنکاروں کی سیاسی سرگرمیوں کی واپسی قرار دیا۔

مارک رفالو کے بیان کا اثر
مورالیس راکیٹو کے مطابق جنوری میں گولڈن گلوبز کے ریڈ کارپٹ پر اداکار مارک رفالو کے بیان نے ماحول کو تبدیل کر دیا تھا۔ رفالو نے اس موقع پر کہا تھا کہ اگرچہ انہیں یہ تقریبات پسند ہیں مگر دنیا میں جاری حالات کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔انہوں نے آسکرز سے قبل کہا کہ ہم نے ابتدا ہی میں محسوس کر لیا تھا کہ یہ وہ وقت ہے جب لوگوں کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ وہ تاریخ کے اس لمحے میں کہاں کھڑے ہیں۔

آرٹسٹس فار سیز فائر بیج کی نمائندگی

 اس سال آسکر کے ریڈ کارپٹ پر کچھ فنکاروں نے احتجاجی پیغامات والے بیجز اور پنز بھی پہنے۔ کئی شرکاء نے سرخ رنگ کا “آرٹسٹس فار سیزفائر” پن لگایا جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کرنا تھا۔ یہ پن اس ڈاکو ڈرامہ فلم کے نمائندوں نے بھی پہنا تھا جس کا عنوان “دی وائس آف ہند رجب” ہے۔ یہ فلم غزہ میں ایک فلسطینی بچی کی کہانی پر مبنی ہے جس کی جان بچانے کی کوششوں کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کی اداکارہ Saja Kilani نے ریڈ کارپٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور آزادی کی امید بھی مشترک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے

غزہ کی صورتحال پر تشویش
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر میں امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
فلم کی ایک اداکارہ سجا کیلانی نے ریڈ کارپٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد اور آزادی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور آج یہاں موجود ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تقریب کا مجموعی ماحول
اتوار کی تقریب کا ماحول گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ سیاسی محسوس ہوا اگرچہ ایران جنگ اور دیگر عالمی تنازعات کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا۔

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی فلم ون بیٹل آفٹر انادر کے ہدایتکار پال تھامس اینڈرسن نے کہا کہ انہوں نے یہ سیاسی ڈرامہ اپنے بچوں کے لیے لکھا کیونکہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے دنیا میں جو انتشار چھوڑا ہے اس پر ہمیں معذرت کرنی چاہیے۔

میزبان کونن اوبرائن کے تبصرے
آسکرز کے میزبان کونن اوبرائن نے تقریب کے دوران امریکی صحت کے نظام اور گلوکار کڈ راک پر طنزیہ جملے بھی کہے اور قدامت پسند تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے متبادل سپر باؤل ہاف ٹائم شو کا حوالہ دیا۔

تاہم ایک موقع پر انہوں نے سنجیدگی سے کہا کہ ایسے ادوار میں آسکرز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے جب دنیا مختلف بحرانوں سے گزر رہی ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج رات ہم صرف فلم کا نہیں بلکہ عالمی فنکارانہ تعاون صبر ثابت قدمی اور امید جیسی اقدار کا بھی اعتراف کر رہے ہیں۔