سلمان خان کی 'بیٹل آف گلوان' کا نام بدل دیا گیا

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 17-03-2026
سلمان خان کی 'بیٹل آف گلوان' کا نام بدل دیا گیا
سلمان خان کی 'بیٹل آف گلوان' کا نام بدل دیا گیا

 



ممبئی
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم کے حوالے سے مداح طویل عرصے سے پرجوش ہیں۔ اب اس فلم کو نئے نام کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا نیا نام ماتر بھومی : مےوار ریسٹ ان پیس رکھا گیا ہے۔ فلم سازوں نے نیا طاقتور پوسٹر جاری کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا ہے۔
نئے پوسٹر میں فلم کا نیا نام دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی اس کا ٹیگ لائن بھی نمایاں ہےمےوار ریسٹ ان پیس (یعنی جنگ کو سکون نصیب ہو)۔ یہ پیغام جنگ کے ماحول میں امن کی ایک جھلک بھی پیش کرتا ہے۔
یہ فلم  گلوان ویلی کلیش  کی تاریخی واقعے سے متاثر ہے۔فلم "ماتر بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس" کے ذریعے سلمان خان ایک بار پھر اپنے مداحوں کے سامنے نظر آئیں گے۔یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں سلمان خان کرنل  سنتوش بابو  کا کردار ادا کر رہے ہیں۔