No more delays in preparing Iftar; freeze these 5 items in advance.

رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور اللہ کی خوب عبادت کرتے ہیں۔ پورا دن بھوکے پیاسے رہنے کے بعد ہر روزہ دار کو افطار کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔

افطاری میں مختلف قسم کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، لیکن اکثر تیاری کے چکر میں افطار میں دیر ہو جاتی ہے اور وقت نکلنے لگتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ کچھ چیزیں پہلے ہی تیار کرکے فریج میں محفوظ کر لیں تاکہ افطاری آسانی سے تیار ہو جائے۔

سموسہ یا اسپرنگ رول: افطاری میں سموسہ یا اسپرنگ رول بہت پسند کیے جاتے ہیں، مگر انہیں بنانے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ ایسے میں آپ انہیں پہلے سے آدھا یا مکمل تیار کرکے فریز کر سکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوراً تل سکتی ہیں۔

کباب: افطاری میں کباب بھی شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ اس کے لیے بیٹر یا مکسچر تیار کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ کے پاس وقت ہو تو پہلے ہی کباب کا مکسچر بنا کر فریج میں رکھ دیں تاکہ افطار کے وقت صرف شکل دے کر فرائی کرنا آسان ہو۔

پکوڑے; پکوڑے افطاری کی جان ہوتے ہیں۔ ان کا بیٹر ویسے تو جلد تیار ہو جاتا ہے، لیکن آپ چاہیں تو پہلے سے بیٹر بنا کر فریج میں رکھ سکتی ہیں۔ افطار کے وقت صرف بیٹر نکالیں، اس میں آلو یا پیاز شامل کریں اور فوراً تل لیں۔

بریڈ کٹلیٹ: بریڈ کٹلیٹ کو بھی آسانی سے دو سے تین دن کے لیے فریز کیا جا سکتا ہے۔ اس میں فلنگ بھر کر کٹلیٹ یا رول بنا لیں اور فریزر میں رکھ دیں۔ افطار کے وقت صرف چند منٹ میں انہیں تل کر تیار کیا جا سکتا ہے۔

چٹنیاں یا گریوی بیس; ہری چٹنی، املی کی چٹنی یا پیاز اور ٹماٹر کی گریوی کا بیس بھی آپ پہلے سے تیار کرکے فریج میں رکھ سکتی ہیں۔ اس سے افطار کے وقت کسی بھی ڈش کو بنانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔

What is Sania Mirza's net worth?

click here to new story