ہندوستان نے ایران کو امداد بھیجی

Story by  اے این آئی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 18-03-2026
ہندوستان نے ایران کو امداد بھیجی
ہندوستان نے ایران کو امداد بھیجی

 



نئی دہلی
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگی صورتحال میں گھرے ایران کی ہندوستان نے مدد کی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے ایران کو طبی امداد کی پہلی کھیپ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ہندوستان میں موجود ایران کے سفارت خانے نے بتایا کہ اسے ہندوستان سے ادویات اور طبی آلات کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے، جسے ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اس طبی امداد پر ایران نے ہندوستان کے معزز اور ہمدرد عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
ہندوستان میں ایران کے سفیرمحمد فتحلی نے دہلی-تہران تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، ہندوستان کو ایک دوست ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات مشترک ہیں، اس لیے ایک دوسرے کے مفادات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی امداد سے پہلے بھی ہندوستان نے جہازوں کے معاملے میں ہماری بھرپور مدد کی اور ہماری درخواست قبول کی، جبکہ بدقسمتی سے کئی دیگر ممالک نے تعاون سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ان ممالک کو سخت جواب دے گا اور آنے والے دنوں میں دنیا کو اس بارے میں مزید سننے کو ملے گا۔ ایران کسی بھی کارروائی کا جواب دیے بغیر نہیں چھوڑے گا۔
ایران کے سفارت خانے نے ان تمام ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تعاون پیش کیا۔ سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا جلد حل نکال لیا جائے گا۔ ساتھ ہی لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ  جی پے  کے ذریعے ادائیگی نہ کریں کیونکہ یہ فی الحال کام نہیں کر رہا۔ سفارت خانے نے کہا کہ جو افراد مدد کرنا چاہتے ہیں وہ سفارت خانے آ کر نقد رقم بھی جمع کرا سکتے ہیں۔