Try this Mehndi Design this Eid
خواتین اور لڑکیوں کے لیے عید کی تیاریاں اس وقت تک مکمل نہیں سمجھی جاتیں جب تک ان کے ہاتھوں پر خوبصورت مہندی نہ سجی ہو۔
ہر سال مہندی کے نئے نئےڈیزائن رواج میں آتے ہیں اور اس بار بھی کئی دلکش اور منفرد مہندی کے انداز خاصے مقبول ہو رہے ہیں۔
پھولوں والی مہندی کا ڈیزائن: پھولوں سے سجی مہندی کا نقش بے حد دلکش نظر آتا ہے۔ رمضان اور عید کے موقع پر چاند اور پھول پتوں والی مہندی ہاتھوں پر بہت پیاری لگتی ہے۔
عربی مہندی کا ڈیزائن: ہاتھوں پر عربی طرز کی مہندی جس میں پھولوں کے ڈیزائن شامل ہوں، نہایت خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔ بیل، پھول اور پتوں کے ساتھ گول ڈیزائن والی مہندی نہ صرف خوبصورت ہوتی ہے بلکہ لگانے میں بھی آسان ہے۔
ہاتھ کی پشت پر مہندی کا ڈیزائن: ہاتھ کی پشت پر لگائی جانے والی مہندی بھی اپنی جگہ بہت خاص ہوتی ہے۔ رمضان کے انداز والی چاند، ستارے، پھول اور بیل سے بنی مہندی ابتدائی سیکھنے والوں کے لیے بھی بنانا آسان ہے۔
Lehengas of Aditi Rao Hydari in royal style