اے ایم یو :پروفیسر ذکی انور صدیقی، اے این مکھوپادھیائے اوریشن ایوارڈ کے لیے منتخب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2026
اے ایم یو :پروفیسر ذکی انور صدیقی، اے این مکھوپادھیائے اوریشن ایوارڈ کے لیے منتخب
اے ایم یو :پروفیسر ذکی انور صدیقی، اے این مکھوپادھیائے اوریشن ایوارڈ کے لیے منتخب

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے پروفیسر ذکی انور صدیقی کو پودوں کی بیماریوں کے بایو انٹینسیو مینجمنٹ کے میدان میں نمایاں تحقیق کے اعتراف میں انڈین فائٹوپیتھولوجیکل سوسائٹی کی جانب سے اے این مکھوپادھیائے اوریشن ایوارڈ 2026 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ اعلان سوسائٹی کی 78ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ کے دوران کیا گیا جو بدھان چندر کرشی وشوودیالیہ کلیانی مغربی بنگال میں منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈ سوسائٹی کی آئندہ 79ویں سالانہ میٹنگ اور قومی سمپوزیم میں پیش کیا جائے گا جہاں پروفیسر صدیقی اپنا خطبہ بھی دیں گے۔

پروفیسر صدیقی نیشنل اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے فیلو ہیں اور پودوں کو نقصان پہنچانے والے نیماٹوڈز فنجائی اور بیکٹیریا کے باہمی تعاملات پر اپنی تحقیق کے لیے بین الاقوامی سطح پر معروف ہیں۔ ان کی تحقیق نے فصلوں کے تحفظ کے لیے ماحول دوست حیاتیاتی کنٹرول حکمت عملیوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ انڈین بوٹینیکل سوسائٹی اور انڈین فائٹوپیتھولوجیکل سوسائٹی کے بھی فیلو ہیں۔