اے ایم یو : دو ریسرچ اسکالرز، رومانیہ میں ایراسمس پلس موبیلٹی پروگرام کے لئے منتخب

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-02-2026
اے ایم یو : دو ریسرچ اسکالرز، رومانیہ میں ایراسمس پلس موبیلٹی پروگرام کے لئے منتخب
اے ایم یو : دو ریسرچ اسکالرز، رومانیہ میں ایراسمس پلس موبیلٹی پروگرام کے لئے منتخب

 



علی گڑھ، : ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کی دو ریسرچ اسکالرز مس ماہہ خان اور مس عفرہ خانم کو ایراسمس پلس کے اے 171 موبیلٹی پروگرام (2022–2027) کے تحت بین الاقوامی ٹرینی شپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ دونوں اسکالرز پروفیسر ڈاکٹر انعام الدین کی نگرانی میں ریسرچ کررہی ہیں۔
 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکا یونیورسٹی آف تیمیشوارا، رومانیہ کے درمیان بین ادارہ جاتی معاہدے کے تحت دونوں اسکالرز 28 فروری سے 3 مئی تک دو ماہ کی تحقیقی تربیت حاصل کریں گی، جس میں بایوفیول سیل کی تیاری کے شعبے میں تحقیق شامل ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ اے 171 اشتراک کے تحت ہندوستان سے منتخب ہونے والی یہ صرف دو طالبات ہیں۔
   یہ موبیلٹی پروگرام ڈاکٹر عنایت الدین کی کاوشوں سے ممکن ہوا، جو اے ایم یو میں ایراسمس پلس پروگرام کے شعبہ جاتی کوآرڈینیٹر بھی ہیں اور رومانیہ کی یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا تحقیقی گروپ صاف توانائی کے استعمال کے لیے انزائمی بایوفیول سیلز اور پائیدار بایو الیکٹروڈز پر جدید تحقیق میں مصروف ہے۔   ایراسمس پلس اے 171 پروگرام یورپی یونین کا اقدام ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر تعلیمی تبادلے و تحقیقی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔