منصور الدین فریدی ۔ نئی دہلی
نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار
یہ مصرعہ دراصل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک قبرستان ’گلشن فردوس ‘ کی اس قبر پر صادق آتا ہے،جو نہ صرف جامعہ ملیہ بلکہ شاید ہندوستان کے مسلم قبرستانوں میں کسی یہودی کی واحد قبر ہے۔جس کے سرہانے یعنی اس کے ک...