سورج کنڈ میلہ ۔ مصری دستکاری اور زیورات کی مقبولیت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-02-2026
 سورج کنڈ  میلہ ۔ مصری  دستکاری اور زیورات کی مقبولیت
سورج کنڈ میلہ ۔ مصری دستکاری اور زیورات کی مقبولیت

 



اونیکا مہیشوری : نئی دہلی

۔39 ویں بین الاقوامی سورج کنڈ کرافٹس میلے میں اس سال پارٹنر کنٹری مصر اپنی بھرپور روایتی فنون اور دستکاری کے ساتھ ناظرین کو متاثر کر رہا ہے۔  مصری پویلین میں ہاتھ سے بنے رنگین مصنوعات روایتی ملبوسات اور قدیم طرز کے زیورات پیش کیے جا رہے ہیں۔یہ مصنوعات خوبصورتی کے ساتھ مصر کی ثقافتی اور تاریخی وراثت کی عکاسی کرتی ہیں۔مصر کے فنکار یہاں اپنے فن کو پذیرائی ملنے پر خوش ہیں۔

سورج کنڈ میلے میں مصر کے فنکاروں کی تخلیقات نے خاص توجہ حاصل کی ہے۔قدیم تہذیب کی عظمت اور پراسرار حسن مجسموں اور ملبوسات میں نمایاں نظر آتا ہے۔فرعون ملکہ نفرتیتی دیوتا ہورس اور انوبس کے مجسمے خاص دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔پتھر پیتل اور کانسی سے بنے یہ فن پارے ہزاروں سال پرانی مصری وراثت کو زندہ کرتے ہیں

 میلے میں مصری روایتی لباس بھی لوگوں کو متوجہ کر رہے ہیں۔سیاہ رنگ کے طویل ملبوسات پر ہاتھ کی کڑھائی اور قدیم ڈیزائن نمایاں ہیں۔یہ لباس مصری ثقافت اور لوک روایت کی کہانی بیان کرتے ہیں۔مصر سے آئے فنکاروں کا کہنا ہے کہ یہاں انہیں زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

ہندوستانی ناظرین مصری تاریخ اور فنون میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔کئی اسٹالز پر خریداروں کی بھیڑ دیکھی گئی۔یہ میلہ ثابت کرتا ہے کہ فن اور ثقافت سرحدوں کی محتاج نہیں۔مصری فنکاروں نے میلے میں اپنے ہاتھ سے بنے مصنوعات پیش کیے ہیں۔ اسم یاسین نے بتایا کہ ان کی تمام مصنوعات مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کی جاتی ہیں۔یہ اون اور کاٹن کے لوم پر بنائی جاتی ہیں۔رنگین وال ہینگنگ اور گھریلو مصنوعات لوگوں کو بہت پسند آ رہی ہیں

۔سیوا اویسس سے تعلق رکھنے والی جہام خلیفہ نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں 60 مقامی خواتین شامل ہیں۔یہ خواتین روایتی کڑھائی کا کام کرتی ہیں۔انہوں نے 400 سال پرانے ڈیزائن جدید کپڑوں اور لینن پر پیش کیے ہیں۔میلے میں ان کے اسٹال پر خاصی بھیڑ رہی۔زاویہ آرٹ ہاؤس کی مریم نے بتایا کہ ان کا مقصد مصری روایتی فن کو جدید ڈیزائن میں پیش کرنا ہے۔ان کے اسٹال پر مردوں اور خواتین کے لیے جلابیہ عبایا اور دیگر ملبوسات رکھے گئے ہیں۔نوبیا اور سیوا کے روایتی ڈیزائن جدید رنگوں کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔

 مصری زیورات بھی میلے کی بڑی کشش بنے ہوئے ہیں۔رانیا ہلال نے بتایا کہ ان کے زیورات مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں۔ان میں سونا دھات اور روایتی نقاشی شامل ہے۔قدرتی پتھروں میں لیپس لازولی روز کوارٹز اور گارنیٹ استعمال کیے گئے ہیں۔

مصری فنکاروں کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ناظرین ان کے فن اور ڈیزائن کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔یہ شرکت مصر اور ہندوستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔