ایک سال بے مثال : ’آواز’’کا ہندوستانی تہذیب کی نمائندگی کاایک سال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2022
ایک سال بے مثال : ’آواز’’کا ہندوستانی تہذیب کی نمائندگی کاایک سال
ایک سال بے مثال : ’آواز’’کا ہندوستانی تہذیب کی نمائندگی کاایک سال

 

 

ہندوستان ایک ملک نہیں بلکہ مختلف تہذیبوں کا ایک ایسا چمن ہے، جہاں رنگ برنگی تہذیبی پھولوں کے پودے اپنی دلکشی بکھیر رہے ہیں اور اپنی خوشبو سے فضا میں عطرگھول رہے ہیں۔ یہاں مختلف کلچرپروان چڑھے اور انھوں نے ایک دوسرے پراثرڈالا۔

یہاں کی زبانیں، یہاں کے کھان پان اور رسوم ورواج میں انیکتا کے ساتھ ساتھ ایکتا نظر آتی ہے۔ یہ تمدن کسی خاص فرقے کا نہیں بلکہ اُس ملک کا ہے جہاں بے شمار طبقات صدیوں سے مل جل کر رہتے آئے ہیں۔

آوازدی وائس نے اپنے ایک سال کے سفر کے دوران اس تہذیب کے حسن کوانتہائی خوبصورتی کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی۔ کلچرکے موضوع پرآوازدی وائس میں شائع ہوئی کچھ اسٹوریز کی جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔

 غیرمسلم علماءاور مفکرین کے ترجمہ قرآن (غوث سیوانی،نئی دہلی)

awaz

برصغیر،عہدقدیم سے دنیاکاایک ایسا خطہ رہاہے،جہاں مختلف مذاہب اور کلچرکے لوگ رہتے سہتے آئے ہیں۔اس سماجی میل جول نے لوگوں کو ایک دوسرے کے مذہب کو سمجھنے اور سمجھانے میں بھی دلچسپی پیدا کی ہے۔جہاں ایک طرف گیتا،اپنشد کے ترجمے مسلمان اہل علم نے کئے ،وہیں قرآن مقدس کو اردو،ہندی، انگلش اور دوسری زبانوں میں ڈھالنے کا کام غیرمسلموں نے بھی کیا۔جن غیرمسلموں نے قرآن کے ترجمے کئے ان میں عیسائی،یہودی، پارسی، ہندو، سکھ اور قادیانی وغیرہ شامل ہیں۔مسلمان،جب قرآن کاترجمہ کرتاہے تووہ اسے الہامی تصور کرتے ہوئے انتہائی عقیدت کے ساتھ اپناکام کرتاہے۔  اسٹوری پڑھیں

مصنف و محقق مولوی مہیش پرشاد جنھیں اردووالوں نے بھلادیا (غوث سیوانی،نئی دہلی)

awaz

اردوزبان وادب کو اپنی خدمات سے بلندیوں تک پہنچانے والوں میں ایک نام مولوی مہیش پرشادکا بھی شامل ہے۔حالانکہ موجودہ عہد میں ان کا ذکر کم سننے کو ملتا ہے مگروہ اردو زبان کے ان قلمکاروں اور مدرسوں میں شامل تھے جنھوں نے زبان کی بے لوث خدمت کی۔ اسٹوری پڑھیں

انڈونیشیا : یحییٰ ’جوکر‘ کے لباس میں پڑھاتے ہیں بچوں کو قرآن پاک (منصور الدین فریدی ۔نئی دہلی)

awaz

یہ کہانی انڈونیشیا کی ہے۔ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی والا ملک۔،ایک پرسکون سرزمین۔جہاں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دینے کے ایک انوکھے انداز کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔کوئی حیران ہے اور کوئی پریشان ہے۔ لیکن اس کا نتیجہ یہ سامنے آرہا ہے کہ انوکھا انداز کا تجربہ کامیاب ہے۔ اسٹوری پڑھیں

شاہجہاں کا وزیر ،فارسی اوراردوکا عظیم شاعرچندربھان برہمن (غوث سیوانی، نئی دہلی)

awaz

اردو کے باغیچے کو اپنے خونِ دل سے سینچنے والوں میں ایک اہم ترین نام چندربھان برہمن کا بھی ہے۔برہمن اردو کا ایک ایسا صاحب دیوان شاعر ہے،جو ولی دکنی سے قبل اپنی خدمات انجام دے کر رخصت ہوچکا تھا۔ مغل بادشاہ شاہجہاں کے وزیر اور شہزادہ داراشکوہ کے اتالیق چندربھان برہمن کو تاریخ، چندربھان زناردار کے نام سے  بھی یاد کرتی ہے۔ اسٹوری پڑھیں

انڈونیشیا میں ہندوتہذیب کی وراثت (غوث سیوانی،نئی دہلی)

awaz

یہ دنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک انڈونیشیا ہے۔ یہاں عالیشان مسجدیں ہیں جن کی خوبصورتی قابل دید ہے مگر اسی کے ساتھ یہاں وہ قدیم مندر بھی ہیں جو دیکھنے والوں کو ہزاروں سال پیچھے کی تاریخ سے روبرو کراتے ہیں۔

انڈونیشیا میں اسلامی ثقافت کے ساتھ ساتھ پرانی ہندو روایات بھی پوری شان و شوکت کے ساتھ زندہ و تابندہ ہیں۔ اسٹوری پڑھیں

کرشن جی کے خطبات کا مجموحہ شریمد بھاگوت گیتا،اردومنظوم تراجم (غوث سیوانی،نئی دہلی)

awaz

شری کرشن کے خطبات کا مجموعہ ہے شریمد بھاگوت گیتا۔یہ دنیا کی قدیم ترین کتابوں میں سے ایک ہے اور ہندووں کا مقدس ترین گرنتھ ہے۔ مہابھارت کے مطابق کروکشیتر جنگ میں سری کرشن نے گیتا کا پیغام ارجن کو سنایا تھا۔ اس میں توحید، کرم یوگ، اور لگن یوگ کی بہت خوبصورت طریقے سے بحث ہے۔ اسٹوری پڑھیں