چندریان۔تین مشن :جامعہ ملیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم کردار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-09-2023
چندریان۔تین مشن :جامعہ ملیہ  کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم کردار
چندریان۔تین مشن :جامعہ ملیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان کا اہم کردار

 

نئی دہلی : جامعہ  ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم محمد عدنان جو سال دوہزار آٹھ سے انڈین اسپیس رسرچ آرگنائزیشن کے ساتھ کام کررہے تھے انھوں نے چندریان۔تین کے تاریخی مشن میں اہم رول ادا کیا ہے۔

عدنان سردست اسرو کے ٹیلی میٹری،ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک(آئی ایس ٹی آر اے سی) میں بطور سائنس داں (ایف) کام کررہے ہیں۔

                عدنا ن گزشتہ پندرہ برسوں سے اسرو سے منسلک ہیں اور چندریان۔دوم اور مریخ مشن (ایم او ایم) کی ٹیم کا بھی وہ حصہ تھے۔

صوبہ بہار کے دربھنگہ شہر کے عدنان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے کمپوٹر سائنس میں سال دوہزار سات میں بیچلر ان انجینرئنگ کی اور ڈپلوما جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ہی سال دوہزار تین میں کمپوٹر سائنس انجینرئنگ میں ڈپلوما کیا تھا۔

                اس پیش رفت پر نازاں و فرحاں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ (پدم شری ) پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ’مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہمارے طلبا اس خاص شعبے میں اتنا اچھا کررہے ہیں۔اس سے ہماری خوشی دوگنی ہوگئی ہے۔مشن میں عدنان نے جو رول ادا کیا ہے اس کے میں انھیں مبارک دیتی ہوں۔اس سے یقیناً ملک کی تعمیر میں کاوش کرنے کے لیے ہمارے طلبا کو تحریک ملے گی۔

               قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے اور بھی تین سابق طلبا امت کمار بھاردواج، محمد کاشف اور اریب احمد بھی اسرو کی چندریان۔سوم کے تاریخی مشن کا حصہ تھا