اے ایم یو:ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی کے تین طلبہ یو پی ایس سی کامیابی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-09-2021
یو پی ایس سی میں کامیابی
یو پی ایس سی میں کامیابی

 

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے تین طلبہ نے یو پی ایس سی- سول سروسز امتحان 2020 میں کامیابی حاصل ہے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ڈاکٹر بشریٰ بانو (ایم بی اے، پی ایچ ڈی مینجمنٹ، اے ایم یو، 234ویں رینک)، مسٹر التمش غازی (بی ٹیک، آئی آئی ٹی، بی ایچ یو، 282ویں رینک) اور مسٹر ارون کمار سنگھ (اے ایم یو سے بارہویں جماعت، بی ٹیک، جے پور، 554ویں رینک) شامل ہیں۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ان طلبہ کو ملک کے ممتاز مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ لگن، دیانتداری اور عوامی فلاح و بہبود کے جذبہ کے ساتھ قوم کی خدمت کریں گے۔

پروفیسر عمران سلیم (ڈائریکٹر، آر سی اے) نے ان طلبہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دیگر طلبہ کو بھی سول سروسیز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانوں کے لئے مہمیز کرے گی۔

اس کے ساتھ ہی وہ دیگر طلبہ کی بھی رہنمائی کریں گے۔ پروفیسر عمران سلیم نے بتایا کہ سول سروسز امتحان 2012 میں آر سی اے کے تین طلبہ، 2014 میں چار طلبہ، 2016 میں ایک اور 2018 میں دو طلبہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آر سی اے نے سول سروسیز، جوڈیشل سروسیز اور ایس ایس سی- سی جی ایل کوچنگ پروگراموں کے لئے مفت کوچنگ و رہنمائی کی خاطر آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں، جس میں ہونہار اور ضرورت مند طلبہ کو محدود تعداد میں وظائف بھی دئے جائیں گے۔ خواہشمند طلبہ 15/اکتوبر 2021 تک ویب سائٹ

https://oaps.amucontrollerexams.com

کے توسط سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ تفصیلی معلومات

http://www.amu.ac.in/academies/residential-coaching-academy

پر دستیاب ہیں۔