اے ایم یو: آر سی اے طالب علم اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے عہدے کے لیے منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-08-2023
اے ایم یو: آر سی اے طالب علم اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے عہدے کے لیے منتخب
اے ایم یو: آر سی اے طالب علم اسسٹنٹ کمانڈنٹ کے عہدے کے لیے منتخب

 

علی گڑھ،: اے ایم یو کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) میں سول سروسز کوچنگ پروگرام 2023 کے طالب علم محمد مسرور عالم کو سینٹرل آرمڈ پولیس فورس میں اسسٹنٹ کمانڈنٹ (گروپ اے) کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

انھوں نے کل ہند سطح پر 55 ویں رینک حاصل کی ہے۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز، رجسٹرار مسٹر محمد عمران (آئی پی ایس) اور ڈائریکٹر، آر سی اے، پروفیسر صغیر احمد انصاری نے مسرورعالم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی یہ کامیابی یونیورسٹی کے دیگر طلبا و طالبات کی بھی حوصلہ افزائی کرے گی۔