یمن:سعودی عرب کے فضائی حملے میں سات حوثی مسلمان جان بحق

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
یمن:سعودی عرب کے فضائی حملے میں سات حوثی مسلمان جان بحق
یمن:سعودی عرب کے فضائی حملے میں سات حوثی مسلمان جان بحق

 

 

عدن: یمن کے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے میں کم از کم سات حوثی مسلمان ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ معلومات فوجی افسر نے جمعرات کو دی ہے۔

مقامی فوجی ذرائع کے مطابق یہ لوگ تعز میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کے ذریعے حوثیوں کے ٹھکانوں پرکئے گئے فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی حملوں سے تعز کے مغربی حصے میں ہتھیاروں کے ایک اڈے پر دھماکہ ہوا۔

ماضی میں تعز کے دیہی علاقوں میں حکومت حامی یمنی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان لڑائی بھی ہوئی تھی۔ (ایجنسی )