پاکستان میں ٹرین حادثہ، خاتون ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
حادثے کا شکار ہونے والی کراچی ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی
حادثے کا شکار ہونے والی کراچی ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی

 

 

اسلام آباد

پاکستان میں پیش آنے والے ایک ٹرین حادثے میں کراچی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

حادثے میں بچوں سمیت 40 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ 10 زخمی ابھی بھی زیرِ علاج ہیں۔

میڈیا کے مطابق امدادی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی کراچی ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سندھ کے علاقے سکھر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور پولیس متحرک ہوئی ۔