ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی افغان وزیر اعظم سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2021
ملاقات کا منظر
ملاقات کا منظر

 

 

کابل :عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کابل میں افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔ افغان میڈیا کے مطابق ملاقات میں افغان نائب وزیر اعظم ملا برادر اور عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی شریک ہوئے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اور افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔