کون ہیں بشریٰ، جوامریکہ کی صدربنناچاہتی ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2021
 بشریٰ امی والا
بشریٰ امی والا

 

 

بشریٰ کی آنکھوں میں امریکی منصب صدارت کا خواب ہے۔وہ مستقبل میں دنیا کے طاقت ترین ملک یونائٹیڈاسٹیٹ آف امریکہ کی صدر بننا چاہتی ہیں۔ اتنا بڑا خواب ان کی آنکھوں میں کیسے آیا؟تو اس سوال کا جواب یہ ہے کہ حالیہ امریکی انتخابات میں 21 سالہ بشریٰ، ریاست الینوائے کے اسکول ڈسٹرکٹ سے بورڈ آف ایجوکیشن کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔

اتنی کم عمر میں الیکشن جیتنے والی وہ پہلی مسلم خاتون ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے وائٹ ہائوس تک پہنچنے کا خواب دیکھ لیاہے۔ وہ اس کامیابی کو وہ اپنی پوری کمیونٹی کیلئے باعث اعزاز سمجھتی ہیں۔ بشریٰ امی والا کا کہنا ہے کہ انہیں حجاب پہننے پر کبھی بھی کسی قسم کی روک ٹوک یا تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

 

واضح ہوکہ بشری امی والاکا خاندان ہندوستان کے گجرات کا رہنے والاہے جس نے تقسیم وطن کے وقت پہلے پاکستان ہجرت کیاتھا اور پھرامریکہ میں جابسا۔ حالانکہ بشریٰ کہتی ہیں کہ انہیں پاکستان کی سیاست کے بارے میں زیادہ کچھ معلوم نہیں لیکن پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کافی کچھ سناہے۔