فن لینڈ کی وزیر اعظم کا ناشتہ کہاں سے آتا ہے؟، تحقیقات شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2021
فن لینڈ کی وزیر اعظم
فن لینڈ کی وزیر اعظم

 

 

ہیل سنکی

فن لینڈ کی وزیر اعظم ناشتہ ٹیکس کے پیسوں سے کرتی ہیں یا پھر اپنے ذاتی پیسوں سے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس تحقیقات کررہی ہے وزیر اعظم کا ناشتہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے پیسے سے غیرقانونی طور پر خریدا جاتا ہے یا نہیں۔

فن لینڈ کے ایک اخبار میں اس حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی جس انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اپنے اہلِ خانہ کے ناشتے کے لیے حکومت سے فی ماہ 300 یورو یا 365 ڈالر کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ وہ سرکاری رہائش گاہ کیسارینتا میں رہتی ہیں۔

قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )