اسرائیلی دماغ نے ریگستان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ۔عمران خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2021
اسرائیل کے ریگستان اب ہوگئے ہرے بھرے
اسرائیل کے ریگستان اب ہوگئے ہرے بھرے

 

 

اسلام آباد:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسرائیل کی تعریف کی ۔اسرائیل کی ترقی کی سراہنا کی اور کہا کہ اسرائیل نے تکنیک استعمال کرکے ریگستان میں اتنی چیزیں اُگا دی ہیں ، اسرائیل نے اپنا ذہن لڑا کر ریگستان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے۔

 اسلام آباد میں نیشنل کسان کنونشن سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر ظلم کےباعث ہم اسرائیل کو نہیں مانتے، ہر جگہ کمزور آدمی نے مار کھائی ،استحصالی طبقے نے ہر جگہ کمزور آدمی کو لوٹا۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی کا ہے ،فوڈ سیکیورٹی اصل میں نیشنل سیکیورٹی ہے ، کھانے پینے کی اشیاء ایسے ہی امپورٹ کرتے رہے تو مسائل بڑھ جائیں گے۔