جب امریکی صدر کو ملی بیگم کی ڈانٹ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
 امریکی صدر کو بیگم کی ڈانٹ
امریکی صدر کو بیگم کی ڈانٹ

 

 

لندن

برطانیہ میں امریکی خاتون اول نے فوجیوں سے خطاب کیا اور اس موقع پر اپنے شوہر جو بائیڈن کو فوجیوں سےباتوں میں مشغول دیکھ کر ڈانٹ پلادی اور کہا ادھر توجہ دیں،اس پر امریکی صدر بائیڈن کو بیوی کوسیلوٹ مارنا پڑگیا۔

صدر جوبائیڈن نے دورۂ برطانیہ میں وہاں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، انہیں میں بتا دوں گاجو میں چاہتا ہوں کہ وہ جانیں،عالمی حدت امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

بائیڈن نے فوجیوں سےخطاب میں اپنے مرحوم بیٹے کا ذکر کیا جبکہ امریکی ایئر فورس کے جوانوں سے خاتون اول جل بائیڈن نے بھی خطاب کیا۔ خاتون اول کے خطاب کے وقت اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب صدر بائیڈن اِدھر اُدھر دیکھنے لگے تو خاتون اول نے توجہ دلا دی کہ جو! توجہ دو، امریکی صدر کو خاتون اول نے مزاقاً ڈانٹ پلادی، ڈانٹ کھا کر صدر بائیڈن فوراً سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے۔

واضح رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے صدر جو بائیڈن برطانیہ پہنچے ہیں، بطور صدر یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے، وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے آج اور ملکہ برطانیہ سے اتوار کو ملاقات کریں گے۔ (ایجنسی ان پٹ )