دبئی: رمضان کے دوران دفاتر کے اوقات ہوں گے تبدیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-03-2022
دبئی: رمضان کے دوران دفاتر کے اوقات ہوں گے تبدیل
دبئی: رمضان کے دوران دفاتر کے اوقات ہوں گے تبدیل

 

 

دبئی:دبئی حکومت نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں رمضان المبارک کے دوران لچکدار ڈیوٹی کے اوقات جاری کردیئے ہیں۔

مقامی اخبار البیان کے مطابق حکومت دبئی نے سرکاری دفاتر میں آن لائن کام کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔

دبئی حکومت نے کہا ہے کہ ’تمام سرکاری ونجی دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے‘۔

’جب کہ جمعہ کے دن دفاتر اور اداروں میں ڈیوٹی صبح 9 بجے سے دو پہر 12 بجے تک رہے گی‘۔

حکومت نے کہا ہے کہ ’سرکاری ونجی دفاتر اپنے دائرہ کار اور کام کی نوعیت کے حساب سے لچکدار ڈیوٹی اوقات پر عمل کر سکتے ہیں‘۔

’اسی طرح دفاتر اور اداروں کی انتظامیہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ کام متاثر کیے بغیر کارکنوں سے آن لائن کام بھی لے سکتے ہیں‘۔