حوثی باغیوں کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا خیرمقدم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-02-2021
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ

 

ماسکو: اقوام متحدہ نے یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کو غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے پر غور کرنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے عہدیداروں نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ نے بھی اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر کانگریس کو آگاہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ’’ہم اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ امریکہ حوثی باغیوں کو غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے ہٹانے پر غورکر رہا ہے۔ اس منسوخی سے لاکھوں یمنی باشندوں کو راحت ملے گی جو اپنی بقا کی بنیادی ضروریات کو انسانی امداد اور تجارتی درآمدات پر انحصار کرتے ہیں ۔

اس فیصلے سے یہ یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی کہ ضروری سامان بھی بلا تاخیر ان تک پہنچ جائے۔ ‘‘ قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کی سابقہ ​​انتظامیہ نے حوثی گروپ کو غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں ڈال دیا کیا تھا۔ اس گروپ کے رہنما عبدالمالک الحوثی اور اس کے بھائی اور فوج کے کمانڈرعبد الخالق الحوثی اور دیگر انصار اللہ کمانڈر عبداللہ یحیی الحکیم کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔ (ایجنسی ان پٹ)