کواڈ ممالک کی ورچوول میٹنگ، وزرائے خارجہ کی شرکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
کواڈ الائنس ہندوستان ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے
کواڈ الائنس ہندوستان ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے

 

 

نئی دہلی

آج جمرات کے روز عالمی اتحاد اور علاقائی ایشوز کے حوالہ سے بننے والے چہار ملکی الائنس (کواڈ) کے وزرائے خارجہ کی ایک ورچوول میٹنگ آج ہونے جاری ہے۔ کواڈ الائنس ہندوستان ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہندوستان ، آسٹریلیا ، جاپان اور امریکہ کے وزرائے خارجہ عالمی آب و ہوا میں تبدیلی سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس اجلاس میں کووڈ ۔19 کی وبا سے نمٹنے کے لئےجاری کوششوں کے تناظرمیں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کی میٹنگ میں 6 اکتوبر 2020 کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقدہ اجلاس میں پیش کئے گئے خیالات کے نتیجہ خیز تبادلے کو جاری رکھنے کی جانب بھی بات چیت کی جائے گی۔