امریکہ:کورونا سے ہزاروں قیدیوں کی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-07-2021
امریکہ:کورونا سے ہزاروں قیدیوں کی موت
امریکہ:کورونا سے ہزاروں قیدیوں کی موت

 

 

واشنگٹن

امریکی جیلوں میں عالمی وبا کورونا سے 2700 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی جیلوں میں عالمی وبا کورونا سے 2700 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حقیقت میں امریکی جیلوں میں کورونا سے اموات کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں، کئی قیدیوں کی کورونا سے اموات کو جیل کے قیدی کے طور پر شمار ہی نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 کروڑ 46 لاکھ سے زائد ہیں جبکہ کورونا سے اموات 6 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)