امریکہ: جنگل میں بھیانک آگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-06-2021
جنگل کی آگ
جنگل کی آگ

 

 

واشنگٹن: امریکہ کے مشرقی ایریزونا کے جنگلات میں دو مقامات پر لگنے والی بھیانک آگ نے پیر تک تقریباً ایک لاکھ ایکڑ رقبے کو جلاکر خاک کر دیا جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو اپنے گھر خالی کر وہاں سے نکلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ انسی ویب فارسٹری انفارمیشن سسٹم کے مطابق پیر کی صبح ، پنال کاؤنٹی میں ٹیلی گراف فائر نے جمعہ کی پہر سے تقریباً56626ایکڑ (229.2 مربع کلومیٹر) جنگلاتی اراضی کو تباہ کر دیا ۔250 افراد کی برادری کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا جو جائے واقعہ سے 1.6 کلو میٹر میں رہائش پذیر تھے۔

انہیں اتوار کے روز نکالا جانا تھا۔ اتھارٹی نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر متنبہ کیا ’’اگر آپ اس مشورے کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ کو سمجھنا چاہئے کہ ہنگامی خدمات آگے آپ کی مدد کرنے کی اہل نہیں ہوسکتی ہیں‘‘۔ نزدیک کے تقریباً 3000 افراد کی آبادی والے قریبی سپیریئر شہر کے رہائشیوں کو پیر کی صبح آگ کی وجہ سے ’سیٹ-بی الرٹ‘ کی صورتحال میں رکھے جانے کے بعد اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اب تک آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔