افغانستان سے آئندہ چند روز میں انخلا نہیں کریگاامریکہ:جو بائیڈن

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
امریکی صدر جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن

 

 

واشنگٹن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا فوری مکمل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ ہم عین اپنے اس راستے پر ہیں جس کی ہمیں امید تھی۔ امریکی صدر کا یہ بیان ان قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے آخری دستے آئندہ چند روز میں چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو دہائیوں کی جنگ کے بعد جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 11 ستمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔ انہوں نے ان خدشات کا بھی جواب دیا کہ بین الاقوامی حمایت ختم ہونے کی صورت میں افغان حکومت، طالبان کے ہاتھوں جلد ٹوٹ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارے پاس افغان حکومت کو مستحکم کرنے کی صلاحیت موجود ہے'۔ انہوں نے کہا کہ امریکی افواج اپنی خاطر خواہ صلاحتیں استعمال کرتے ہوئے حکومت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گی، لیکن افغانوں کو خود قابل ہونا پڑے گا'۔ (ایجنسی ان پٹ )