روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو سخت معاشی پابندیاں لگانے کی دھمکی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 20-02-2022
روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو سخت معاشی پابندیاں لگانے کی دھمکی
روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو سخت معاشی پابندیاں لگانے کی دھمکی

 

 

میونخ: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس پر سخت معاشی پابندیاں لگائیں گے۔

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر روس پر غیر معمولی پابندیاں لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سرحدیں طاقت کے زور پر تبدیل نہیں کی جاسکتیں، ہم نے تیز، شدید اور متحد معاشی اقدامات کی تیاری کی ہوئی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ پابندیوں میں روس کے مالیاتی ادارے اور اہم صنعتیں شامل ہوں گی، امریکا صرف معاشی پابندیوں پر ہی نہیں رکے گا، بلکہ امریکا پابندیوں کے ساتھ نیٹو کے مشرقی حصے کو بھی مزید تقویت دے گا۔