امریکہ نے افغانستان میں جھوٹ بولا : نیویارک ٹائمز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2021
 امریکہ نے افغانستان میں    اپنی فوج کی تعداد ایک ہزار کم بتائی
امریکہ نے افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد ایک ہزار کم بتائی

 

 

واشنگٹن

افغانستان میں امریکہ کے تقریباساڑھے تین ہزار فوجی موجود ہیں ، لیکن امریکہ نے باضابطہ طور پر اپنی فوج کی تعداد ایک ہزار کم بتائی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے اتوار کے روز اپنی رپورٹ میں امریکی ، یوروپی اور افغانستان کے عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 ہے۔ افغانستان اور پاکستان میں سفارت کاری پر کام کرنے والے امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار لوریل ملرنے کہا ’’کسی حد تک ، اعداد و شمار کی ہیرا پھیری مخصوص تعداد کے اعلامیہ میں سیاسی صوابدیدی کی عکاسی کرتی ہے۔