امریکا : ویکسین لگوانے والوں کیلئے ماسک کی پابندی ختم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بڑی چھوٹ
بڑی چھوٹ

 

 

نیورارک: امریکی صحت کے ادارے نے ویکسین لگوانے والوں کے لیے ماسک کی پابندی اٹھانے کا اعلان کر دیا۔امریکا کے سینٹر فار ڈیزیزز کنٹرول اینڈ پریونشن کی جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے انڈور، آوٹ ڈور سرگرمیوں میں ماسک پہننا یا فاصلہ رکھنا لازمی نہیں تاہم جہاز، بس، ریل کے سفر اور ائیرپورٹ، بس اسٹیشز پر ماسک لگایا جا سکتا ہے۔ بیرون ملک سے امریکا پہنچنے والوں کے لیے اب بھی لازمی ہے کہ وہ تین دن کے اندر ٹیسٹ کروائیں یا پچھلے تین ماہ کے دوران کورونا سے صحتیاب ہونے کی دستاویز دکھائیں۔

امریکی ادارہ صحت کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہے وہ ماسک پہننا ترک کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔امریکی صدر نے سی ڈی سی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عظیم دن قرار دیا ہے۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے مکمل ویکسی نیشن کروائی ہے وہ ماسک اتار سکتے ہیں تاہم جن کی ویکسی نیشن مکمل نہیں ہوئی وہ ماسک پہنتے رہیں۔