افغانستان پر نظر رکھنے کے لیے قطر میں امریکی اڈہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
قطر میں امریکی اڈہ
قطر میں امریکی اڈہ

 

 

امریکا افغانستان پر نظر رکھنے کے لیے اڈا قطر میں بنائے گا۔ افغانستان سے فوجی انخلا تیزی سے جاری ہے۔

افغان طالبان نے اتحادی افواج کی 700 سے زائد گاڑیوں اور گولا بارود پر قبضہ کرلیا۔ سابق برطانوی آرمی چیف نے افغان طالبان کو افغان جنگ کا فاتح قرار دے دیا، افغانستان میں بین الاقوامی فوجی آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کو امن اور بہتر زندگی دینے گئے تھے، وہاں اب مسلح طالبان غالب ہیں۔ فوجی انخلا کے بعد افغان شہریوں کو مایوسی کا سامنا ہے، سرنگ کے آخر میں روشنی کی جگہ تاریکی نظر آنے لگی، بگرام ایئربیس سے آخری امریکی فوجی بھی نکل گیا اور اپنے پیچھے تلخ یادیں چھوڑ گیا۔