امریکہ :سپر اسٹور میں مسلح شخص کی فائرنگ ۔10 افراد ہلاک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
اسٹور کا منظر
اسٹور کا منظر

 

 

 امریک میں ایک بار پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ۔جس میں ایک مسح نشخص نے دس افراد کو گولی مار دی۔یہ واققہ ریاست کولوراڈو میں رونما ہوا پولیس کے مطابق پیر کی دوپہر ایک مسلح شخص نے سپر سٹور پرفائرنگ کرکے 10 افراد کو ہلاک کر دیا جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہیں۔

بولڈر پولیس کے سربراہ میرس ہیرلڈ نےبتایا کہہلاک والے 51 سالہ پولیس افسر کا نام ایرک ٹیلی ہے اور وہ 2010 سے بولڈر پولیس میں کام کررہے تھے۔ دوسری جانب بولڈ کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل ڈوگھرٹی نے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کے خاندانوں کو ابھی تک اطلاع دی جا رہی ہے اس لیے متاثرین کے نام جاری نہیں کیے گئے۔

ڈوگھرٹی نے کہا یہ ایک سانحہ بولڈرکاؤنٹی کا ڈراؤنا خواب ہے جس کے جواب میں ہمیں مقامی، ریاستی اور وفاقی حکام کا تعاون اور معاونت حاصل ہے۔‘

واقعے کے عینی شاہد ڈین شلر نے بتایا ہے کہ وہ سپرمارکیٹ سے نکلے ہی تھے انہوں نے گولیاں چلنے کی آواز سنی اور دیکھا کہ لوگ منہ کے بل زمین پرپڑے تھے۔ دو افراد پارکنگ لاٹ اور ایک شخص دروازے کے قریب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں بتا سکتے کہ آیا ان لوگوں کی سانس چل رہی تھی۔ جائے وقوعہ سے مختصرکپڑوں میں ملبوس ایک سفید فام شخص کو ہتھکڑی لگا کر لے جاتے دیکھا گیا، جن کی ٹانگوں پر خون لگا ہوا تھا۔