اقوام متحدہ:انسانی حقوق کونسل کا اجلاس 24 اگست کو ہوگا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ

 

 

واشنگٹن :افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس 24 اگست کو جنیوا میں ہوگا۔ اجلاس میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد انسانی حقوق کے معاملے پر بحث ہوگی۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس اسلامی تعاون تنظیم اور افغانستان کی درخواست پر بلایا جارہا ہے۔ بھارت، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اورجاپان سمیت 89 ملک اجلاس بلانے کی درخواست کی حمایت کرچکے ہیں۔