یوکرین پر اقوام متحدہ کا اجلاس کل شروع ہوگا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-03-2022
یوکرین پر اقوام متحدہ کا اجلاس کل شروع ہوگا
یوکرین پر اقوام متحدہ کا اجلاس کل شروع ہوگا

 

 

اقوام متحدہ: امریکہ، فرانس، یوکرین، ایسٹونیا، جارجیا، کینیڈا، جرمنی اور کئی دوسرے ممالک نے بدھ کو یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ "جنرل اسمبلی کی قرارداد ای ایس -11/1 کے مطابق، جو 2 مارچ کو اپنے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں منظور کیا گیا تھا، ہم جنرل اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر غور کرے۔

’یوکرین پر روسی حملے کے انسانی نتائج‘ پر غور و خوض کیلئے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس بدھ 23 مارچ 2022 کو یا اس کے فوراً بعد دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی یے۔

اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے اپنا خط جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اجلاس 23 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا۔

شاہد نے ایک خط میں کہا، "مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے فخر کا احساس ہو رہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس کا ساتواں مکمل اجلاس بدھ کو صبح 10:00 بجے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے جنرل اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔(ایجنسی )