اقوام متحدہ :مسجد اقصی میں فلسطینوں پر اسرائیلی جارحیت قابل مذمت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2021
الوداع جمعہ کا ٹکراو
الوداع جمعہ کا ٹکراو

 

 

نیویارک:اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قابض ریاست کی طرف سے الشیخ جراح میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال، نہتے مظاہرین کی مار پیٹ اور ان کی گرفتاری قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ القدس اب بھی مقبوضہ فلسطینی اراضی کا حصہ ہے، اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی میں قانونی اور انتظامی سرگرمیاں باطل اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

خیال رہےکہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں گذشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے کی کوشش کے دوران درجنوں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب القدس میدان جنگ میں تبدیل ہوچکا ہے، فلسطینی شہریوں نے الشیخ جراح کو خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ قابض فوج نے فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے وہاں سے بے دخل کرنے سازشیں شروع کررکھی ہیں۔ واضح رہے الشیخ جراح میں 12 فلسطینی خاندانوں کو اپنے مکانات خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے جاری ہیں۔