یوکرین کی ’بے بی‘ فیکٹری ، جانیں ایک بچے کی قیمت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
جانیں ایک بچے کی قیمت
جانیں ایک بچے کی قیمت

 

 

ممبئی

یوکرین کوکمرشل سروگیسی صنعت کی مقبولیت کے سبب بے بی فیکٹری بھی کہا جاتا ہے۔ یوکرین دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں کمرشل طور پر سروگیسی کی اجازت ہے اور یہی وجہ ہے اس ملک میں سروگیسی کی صنعت عروج حاصل کرچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین میں ہر سال 2500 سے 3000 بچے سروگیسی کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں جب کہ ان بچوں کے والدین میں سے تقریباً ایک تہائی چینی والدین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور تھائی لینڈ کی جانب سے کمرشل سروگیسی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد یوکرین کی سروگیسی صنعت کو غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سروگیسی مارکیٹ کا تخمینہ اب 5 بلین یورو ہوگیا ہے۔ معاہدے کے مطابق بچے کے خواہش مند والدین سے عام طور شادی اور بانجھ پن کی تشخیص کا ثبوت مانگا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین میں سروگیسی کی قیمت 25 ہزار سے 70ہزار یوروکے درمیان ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )