افغانوں کو روکنے کے لئے ترکی کی دیوار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2021
افغانوں کو روکنے کے لئے ترکی کی دیوار
افغانوں کو روکنے کے لئے ترکی کی دیوار

 

 

انقرہ

ترکی نے ایران کے ساتھ پر اپنی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد ترکی نے ایران سے متصل اپنی سرحد پر دیوار بنانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ دیوار کے گرد خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی کی ایران سے متصل سرحد پر اس وقت 5 کلو میٹر پر تعمیرات جاری ہیں جبکہ ترکی 295 کلو میٹر طویل دیوار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ افغان شہری ملک میں داخل نہ ہوسکیں۔ (ایجنسی ان پٹ )