ایران دے گاہندوستان کو 30 ٹن طبی سامان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

تهران

ایران نے کہا ہے کہ عالمی وبا سے شدید دوچارہندوستان کو کووڈ 19 کے خلاف لڑںے میں مدد کے لئے 30 ٹن طبی سامان بھیجا جائے گا ۔

ایران کی وزیر صحت ہالہ زید نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 300 آکسیجن سلنڈر ، 20 وینٹیلیٹر ، 50 الیکٹرک سرنج ، 100 میڈیکل بیڈ ، 20 الیکٹروکارڈیوگرام مشینیں اور 30 ​​ڈیفبریلیٹر سمیت 30 ٹن طبی سامان ہندوستان روانہ کیا جائے گا۔

مس زید نے کہا کہ مسلح افواج کے تعاون سے یہ سامان ہندوستان روانہ کیا جائے گا ۔

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسزچارلاکھ 19 ہزار 93 سامنے آئے تھے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریض اسپتالوں میں دم توڑ رہے ہیں ۔

قومی دارالحکومت کے بترا اسپتال میں میڈیکل آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہفتے کے روز 12 مریضوں کی موت ہوگئی۔

(ان پٹ ایجسنی )