طالبان نے جنرل دوستم کے گھرکو لگائی آگ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2021
طالبان نے جنرل دوستم کے گھرکو لگائی آگ
طالبان نے جنرل دوستم کے گھرکو لگائی آگ

 

 

 

ابل:افغان شہر شبرغان میں افغان فورسز اورطالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے، جہاں طالبان نے مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگادی۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان صوبےجوز جان کے شہر شبر غان میں داخل ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے شبرغان میں مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگادی ہے۔

اس سے قبل کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سربراہ میڈیا انفارمیشن سینٹر دوا خان مینہ پال ہلاک ہوگئے۔ میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

، زرنج پہلا صوبائی دارالحکومت ہے جس پر طالبان نے کنٹرول حاصل کیا۔ نمروز پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمک نہ ملنے پر طالبان نے شہر پر قبضہ کیا۔ طالبان نے شبرغان میں مارشل عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگادی، افغان میڈیا خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں طالبان نے درجنوں اضلاع اور سرحدی علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے ہرات اور قندھار سمیت کئی صوبائی دارالحکومتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔