طالبان نے گردوارہ سے سکھوں کا جھنڈا ہٹایا، ہندوستان نے مذمت کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-08-2021
گردوارے کا پرچم اتار دیا
گردوارے کا پرچم اتار دیا

 

 

  نئی دہلی،: طالبان نے اپنے اسلامی ایجنڈے کے ایک حصے کے طور پر مشرقی افغانستان کے صوبہ پکتیا کے چمکانی علاقے میں واقع نشان صاحب گرودوارے سے سکھوں کا جھنڈا مبینہ طور پر ہٹا دیا ہے۔اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

نشان صاحب گرودوارہ کی تاریخی اہمیت، جس کا دورہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک نے کیا تھا۔ ذرائع نے جمعہ کے روز بتایاکہ وزارت خارجہ کے حکام نے کہاکہ "ہم نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں چمکانی میں واقع گرودوارہ نشان صاحب کی چھت سے سکھ جھنڈے کو ہٹانے سے متعلق میڈیا کی رپورٹ دیکھی ہے۔

ہم اس فعل کی مذمت کرتے ہیں اور ہندوستان کے اس پختہ یقین کا اعادہ کرتے ہیں کہ افغانستان کا مستقبل ایسا ہونا چاہیے جہاں افغان سماج کے تمام طبقات بشمول اقلیتوں اور خواتین کے مفادات محفوظ ہوں"۔ دریں اثناء ہندوستان نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں ایک اہم گردوارے سے جھنڈا ہٹانے کی مذمت کی ہے۔