طالبان وادی پنج شیر میں داخل ہوگئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-08-2021
طالبان کا دعوی
طالبان کا دعوی

 

 

کابل:طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے شمالی اتحاد کے سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ پر قبضے کا دعویٰ کردیا۔ پنج شیر کو طالبان کے مخالفوں کا قلعہ مانا جارہا ہے۔ 

 جہاں احمد مسعود کے ساتھ دیگر لیڈران متحد ہوئے ہیں ۔

طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے کہا کہ امید ہے پنج شیر میں لڑائی نہیں ہوگی، معاملہ بات چیت سے حل ہوجائیگا۔ دوسری جانب افغانستان کے مقتول رہنما احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ولی مسعود نے پیرس میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان کے خلاف مزاحمت پورے ملک میں پھیل رہی ہے، طالبان مزاحمت کو کچلنے میں ناکام ہوں گے۔