آکلینڈ: بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ہفتے کے روز آکلینڈ کے لائیڈ ایلس مور ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 2026 انڈیا-نیوزی لینڈ ’سنچری آف اسپورٹنگ یونٹی‘ ایونٹ کے دوسرے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف 2-2 سے ڈرا کھیلا۔ پریس ریلیز کے مطابق، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیلن تھامس نے 25ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔
بھارت نے 35ویں منٹ میں انگد بیر سنگھ کے گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ 56ویں منٹ میں سیم ہیہا نے گول کرکے نیوزی لینڈ کو دوبارہ برتری دلائی، تاہم بھارتی ٹیم نے اگلے ہی منٹ میں واپسی کی۔ بھارتی کپتان سنجے نے 57ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکور 2-2 کردیا۔ اس طرح مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔
بھارت نے تین میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 19 نومبر کو 3-2 سے جیتا تھا۔ اب بھارتی ٹیم اتوار، 22 نومبر کو دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے تیسرے اور آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے دورے کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہے گی۔ یہ تین میچوں کی سیریز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلوں کے 100 سالہ تعلقات کی یاد میں منعقد کی جارہی ہے۔ ان تعلقات کا آغاز 1926 میں ہوا تھا، جب میجر دھیان چند جیسے عظیم کھلاڑی پر مشتمل بھارتی فوج کی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا۔